رمضان کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس کو وائرل بنانے کے لیے بہترین وقت کون سا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
سوشل میڈیا پر صرف دلچسپ اور معیاری مواد پوسٹ کرنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اسے صحیح وقت پر پوسٹ کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اگر آپ اسے صحیح وقت پر پوسٹ نہیں کرتے تو وہ اپنا اثر نہیں دکھا پائے گا۔
خاص طور پر رمضان میں صارفین کے آن لائن ہونے کے اوقات میں نمایاں تبدیلی آ جاتی ہے۔ سحر اور افطار کے اوقات کے قریب لوگ زیادہ مشغول اور متحرک رہتے ہیں جبکہ دن کے کچھ حصے میں آن لائن سرگرمی کم ہو جاتی ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین نے ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے بہترین پوسٹنگ اوقات کی نشاندہی کی ہے تاکہ اپنے مواد کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں جعلی نوکری کے اشتہارات دینے والے 230 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند
یہ اوقات ہر پلیٹ فارم کے لیے مختلف ہیں کیونکہ صارفین کا استعمال مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر فیس بک اور انسٹاگرام پر دیر رات اور شام کے اوقات میں زیادہ فعال وقت ہیں۔ یوٹیوب صارفین بھی عام طور پر شام اور رات میں ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ایکس پر شام کے اوقات میں خبریں اور اپ ڈیٹس زیادہ شیئر اور ریٹویٹ کی جاتی ہیں جبکہ دن کے وقت اس کا رجحان نسبتاً کم ہوتا ہے
ماہرین کے مطابق رمضان میں سوشل میڈیا کے بہترین پوسٹنگ اوقات: فیس بک:رات 1 بجے سے 5 بجے اور شام 6 بجے سے 11 بجے تک (یہ وہ اوقات ہیں جب صارفین افطار کے بعد اور رات کے وقت زیادہ سرگرم ہوتے ہیں) جبکہ دن کے درمیانی وقت (دوپہر 12–4 بجے) فیس بک پر انگیجمنٹ کم ہو سکتا ہے کیونکہ لوگ آرام یا کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ رمضان کے دوران مذہبی یا موٹیویشنل مواد افطار کے قریب زیادہ دیکھا جاتا ہے۔
انسٹاگرام:رمضان میں انسٹاگرام استعمال کرنے کے لیے وقت کا انتخاب بھی سحری، افطار اور رات کے معمولات کے مطابق کرنا بہتر ہوتا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ یا اسٹوری کے زیادہ ویوز حاصل کرنے کے عام اوقات یہ ہیں۔ رات 2 بجے سے 4 بجے اور شام 7 بجے سے 10 بجے تک صارفین تصویری اور ویڈیو مواد دیکھتے ہیں اس لیے یہ اوقات بہتر ہیں۔ جبکہ دوپہر کے وقت پوسٹس کی انگیجمنٹ کم ہو سکتی ہے کیونکہ لوگ روزہ رکھنے اور آرام کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔
یوٹیوب:رمضان میں یوٹیوب دیکھنے کے بہترین اوقات بھی سحری، افطار، اور رات کے معمولات کے مطابق ہوتے ہیں۔ زیادہ ویوز اور انگیجمنٹ کے لیے یہ وقت سب سے موزوں رہتے ہیں اور شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک کا وقت اس کے لیے بہتر رہتا ہے کیونکہ رمضان میں مذہبی یا روحانی مواد (مثلاً قرآن، دعا، یا رمضان کے ٹپس) زیادہ تر افطار سے پہلے یا افطار کے فوراً بعد دیکھا جاتا ہے۔
ٹک ٹاک:سحری سے پہلے یا سحری کے دوران (صبح 4–5 بجے) اس وقت لوگ جاگ رہے ہوتے ہیں اور آن لائن ہوتے ہیں۔ افطار کے بعد (شام 7–9 بجے) لوگ کھانے کے بعد آرام کر رہے ہوتے ہیں اور موبائل پر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ یہ وقت ویڈیوز پوسٹ کرنے اور زیادہ ویو حاصل کرنے کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ رات دیر (رات 11 بجے – 1 بجے) مزاحیہ، چیلنج یا ٹرینڈنگ ویڈیوز اس وقت زیادہ مقبول ہوتی ہیں اس لیے صارفین اس وقت آن لائن ہوتے ہیں۔
ایکس:ایکس پر پوسٹ کرنے کے بہترین اوقات اس لیے اہم ہیں کیونکہ صارفین کا آن لائن رہنے کا معمول روزے کے دوران بدل جاتا ہےماہرین کے مطابق رمضان میں صارفین عام طور پر نماز، سحر اور افطار کے اوقات کے آس پاس زیادہ ایکٹو رہتے ہیں، جس سے ٹویٹس کو بہتر دیکھا اور انگیج کیا جاتا ہے
ماہرین کے مطابق رمضان میں مواد کی منصوبہ بندی کے ساتھ وقت کا ذہن میں رکھنا آپ کے سوشل میڈیا اثر کو کئی گنا بڑھا سکتا ہے اور آپ کے پیغامات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسٹاگرام ایکس ٹک ٹاک سوشل میڈیا سوشل میڈیا پوسٹس وائرل فیس بک یوٹیوب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام ایکس ٹک ٹاک سوشل میڈیا سوشل میڈیا پوسٹس وائرل فیس بک یوٹیوب کے لیے بہتر سوشل میڈیا کے دوران کے مطابق افطار کے کے اوقات ہوتے ہیں جاتا ہے کرنے کے اور رات اور شام ہوتا ہے پر پوسٹ آن لائن فیس بک
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔