آسٹریلیا میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کیساتھ انتظامیہ کا ناروا سلوک، کھلاڑی اور مینجمنٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناروا انتظامی رویے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو طلب کر لیا۔آسٹریلیا کے دورے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے غیر معیاری سہولیات کی ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ وطن واپس پہنچنے پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے بھی کہا تھا کہ ہم غیر معیاری رہائش فراہم کی گئی، لڑکے اپنے برتن اور کپڑے خود دھوتے رہے۔عماد بٹ نے موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا تھا کہ معاملے کا فوری ایکشن لیا جائے کیونکہ ہمارے پاس ورلڈکپ کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے غیر معیاری سلوک کا وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نوٹس لیا تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع پی ایچ ایف کے مطابق کپتان عماد بٹ اور حنان شاہد سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آج شام مدعو کیا گیا ہے، ہیڈ کوچ طاہر زمان، کوچ عثمان اور ذیشان اشرف کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کی شکایت اور منیجمنٹ سے بات کرکے فیصلہ کرے گی، دو روز میں ایکشن لیتے ہوئے ٹیم کو مصر روانہ کریں گے، ایک ہفتے بعد ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے مصر جانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر معاملات پر تفصیل سے مؤقف سنیں گے، مؤقف سننے کے بعد اپنے تھنک ٹینک سے مشاورت کرکے قصور واروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں سے ان کی ناقص پرفارمنس اوربے تحاشا گول کھانے پر بھی استفسار کیا جائے گا، پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی ٹیم کے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔