سی پی پی اے کی نیپرا میں بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 1 روپے 78 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ جنوری میں بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں اور اس دوران فی یونٹ لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی۔ سی سی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اس اضافے کی درخواست دائر کی ہے۔
نیپرا نے اس درخواست پر 26 فروری کو سماعت کا شیڈول مقرر کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟