کراچی: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دیدیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 50 واں اجلاس ہوا جس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بغیر تربیت لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد
اجلاس میں 5 سال میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت اور لائسنس دینے کا ہدف دیا گیا۔
اس کے علاوہ ماحولیاتی سیاحت اور جنگلات کے تحفظ کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دے کر بیرون ملک روزگارکےمواقع فراہم کریں گے۔
مراد علی شاہ نے ماربل سٹی کراچی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔
برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز