data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران صوبے کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک کے دوران طلباء اور اساتذہ کی سہولت کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس فیصلے کا مقصد روزہ دار طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی عبادات اور آرام کے اوقات کو بھی یقینی بنانا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے اور دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہیں گے۔ جمعہ کے روز سنگل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجے سے 11:30 بجے تک تعلیم فراہم کریں گے تاکہ طلباء کو نماز جمعہ کے لیے مناسب وقت مل سکے۔

ڈبل شفٹ اسکولوں کے حوالے سے بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں، صبح کی شفٹ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگی اور ساڑھے 11 بجے تک جاری رہے گی جبکہ جمعہ کے دن صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگی۔ دوپہر کی شفٹ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، جو صبح کے بعد 11:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک ہوگی اور جمعہ کو دوپہر کی شفٹ 11:45 بجے سے 1:15 بجے تک محدود رہے گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام نے والدین اور اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان نئے اوقات کے مطابق انتظامات کریں تاکہ تعلیم کے معیار میں کمی نہ آئے اور طلباء کی سہولت برقرار رہے۔

یاد رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا، جس کے بعد رمضان کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ اقدام صوبے بھر میں اسکولوں میں نظم و ضبط اور طلباء کی صحت و تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکولوں کے کی شفٹ بجے تک

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا