سپریم کورٹ: لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل رہنما اور ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے معاملے پر کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس دوران عمران خان کی جانب سے لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔
دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ہم سے ازخود نوٹس کا اختیار لے لیا ہے، ہم ایک فوجداری مقدمے میں ملاقات کا حکم کیسے دے سکتے ہیں۔
سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا تھا جو کیس ہمارے سامنے فکس ہی نہیں اس پر حکم کیسے جاری کریں جبکہ جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا عدالت میں کھڑے ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں، سیاسی باتیں پارلیمنٹ جاکر کریں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کے لطیف کھوسہ کی گفتگو پر مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے آپ نے بات کر دی، اب اس کے ٹکرز بھی چلیں گے، وی لاگز بھی ہو جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کردی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لطیف کھوسہ کی سپریم کورٹ سے ملاقات پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔