گووندا کو کب اور کس شرط پر معافی ملے گی؟ سنیتا آہوجا نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
معروف بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ وہ اداکار کو ایک ہی شرط پر معاف کریں گی جب وہ اپنی زندگی ان اصولوں کے مطابق گزاریں گے جنہیں وہ درست سمجھتی ہیں۔
گزشتہ چند ماہ سے گووندا بے وفائی اور ایک کم عمر اداکارہ کے ساتھ تعلق کی خبروں کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب سنیتا آہوجا نے بھی ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے شوہر کے تعلق کے بارے میں سنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام
انہوں نے بعض مواقع پر یہ بھی کہا کہ فلمی صنعت میں نئے آنے والے افراد اکثر کسی ’شوگر ڈیڈی‘ کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ دوسری جانب گووندا نے حالیہ انٹرویو میں ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔ تاہم اب سنیتا آہوجا نے اپنے تازہ وی لاگ میں اس معاملے پر دوبارہ گفتگو کرتے ہوئے اپنے مؤقف کی وضاحت کی ہے۔
سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ ’وہ میری بچپن کی محبت ہیں۔ اگر وہ خود میں تبدیلی لائیں اور اس طریقے سے زندگی گزاریں جسے میں درست سمجھتی ہوں تو میں انہیں معاف کر سکتی ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’وہ کسی اور کا ہوگا تو قیامت ہوگی‘، گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے طے پانے پر باڈی بلڈر عاشق نے خود کشی کرلی
ان کے مطابق ’یہ وہ عمر نہیں ہے کہ میں اس قسم کا تناؤ برداشت کر سکوں۔ میں اس وقت مینوپاز کے مرحلے سے گزر رہی ہوں اور ایسے وقت میں شوہر اور بچوں کی حمایت درکار ہوتی ہے نہ کہ مزید دباؤ‘۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر تاحال گووندا کی جانب سے مزید کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سنیتا آہوجا گووندا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سنیتا ا ہوجا گووندا سنیتا آہوجا
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :