ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف ناقابل شکست 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 ورلڈکپ میں سینچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

یہ صاحبزادہ فرحان کی پہلی ٹی20 انٹرنیشنل سینچری بھی ہے۔ اس سے قبل احمد شہزاد نے 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف سینچری اسکور کی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: تاریخ خود کو دہراتی ہے تو پاکستان کا چانس ’پکا‘ سمجھیں، جانیے کیسے؟

رواں ایونٹ میں یہ مجموعی طور پر تیسری سینچری ہے، اور اس سے پہلے ٹی20 ورلڈکپ کے کسی بھی ایڈیشن میں 2 سے زیادہ سینچریز نہیں بنی تھیں۔

اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے پتھم نسانکا نے آسٹریلیا کے خلاف جبکہ کینیڈا کے یووراج سامرہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سینچریاں اسکور کی ہیں۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے آج کے میچ میں 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز اسکور کیے۔

اسی شاندار سنچری کے ساتھ وہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

اس کے علاوہ، صاحبزادہ فرحان ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بلے باز بھی بن گئے، جنہوں نے 4 اننگز میں مجموعی طور پر 11 چھکے لگائے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا اور آئر لینڈ ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، زمبابوے کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی

دوسرے نمبر پر بھارت کے ایشان کشن ہیں، جنہوں نے 4 میچز میں 10 چھکے مار کر اپنی پوزیشن بنائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ٹی20 ورلڈ کپ ریکارڈ بنا لیے صاحبزادہ فرحان وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹی20 ورلڈ کپ ریکارڈ بنا لیے وی نیوز ٹی20 ورلڈکپ ٹی20 ورلڈ کے خلاف ورلڈ کپ

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی