رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے، زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہورہے ہیں۔
رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک کل ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی۔ آج آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند 5 بج کر 54 منٹ پر طلوع ہوگا اور 6 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکے گا، لاہور اور گرد و نواح میں بادلوں کے باعث چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں مطلع صاف رہنے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے اعلان کے بعد مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران لاکھوں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔