data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر قائد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیماڑی سکندرآباد اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ کمسن بچی حسیبہ دختر طاہر جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق حسیبہ اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھی کہ اچانک وہ موٹر سائیکل سے گر گئی اور عقب سے آنے والے واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی، جس کے بعد متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

جیکسن تھانے کے ایس ایچ او مٹھل شر نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔ مزید قانونی کارروائی ٹینکر کے مالک کے خلاف بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد حسیبہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

واقعے کے بعد علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے سڑکوں پر تیز رفتاری کے خلاف انتباہی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حکام نے بھی والدین اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کو نظرانداز نہ کریں تاکہ ایسے المناک حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر کی کے بعد

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا