رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض سے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے اور کل پہلے روزے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔ اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں، جہاں سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بھیجی گئیں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض سے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔ ابتداء میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور اسلام آباد سے چاند دیکھنے کی 21 شہادتیں موصول ہوئیں، اس کے علاوہ زونل کمیٹی کو بھی 6 شہادتیں موصول ہوئیں۔ قبل ازیں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر آنے پر پورے ملک میں روزہ ایک ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب قومیں متحد ہوتی ہیں تو ملک آگے بڑھتے ہیں، دشمن چالاک ہے اور دو ممالک ہمارے خلاف مل گئے ہیں، مئی میں اللہ نے ہمیں بنیان المرصوص میں فتح دی، بلوچستان اور اسلام آباد میں حملے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سجدہ ریز لوگوں پر دھماکہ ہوا جو کوئی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا، باجوڑ میں مسجد میں دھماکہ ہوا، دشمن کا کوئی ایجنڈا اور سازش پورے پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان وہ بیانیہ ہے جس نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیا، عاصم منیر کی قیادت میں فوج اور قوم بیدار ہے، رمضان المبارک آرہا ہے اس کے استقبال کا اہتمام کریں، تمام مکاتب فکر کے علماء، ماہرین فلکیات اور دیگر ماہرین پشاور پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس بیک وقت منعقد ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ اس مرتبہ بھی پورے ملک میں روزہ ایک ساتھ ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی کے مطابق چاند 18 فروری کی شام انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی جسے انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتاہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر ا نے شہادتیں موصول ہوئیں رویت ہلال کمیٹی پہلا روزہ ہوگا فروری کو کہ ملک کہا کہ کے بعد
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔