روسی سفیر البرٹ پی خوریف کا بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کو روس پاکستان تعلقات پر لیکچر
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
روسی سفیر البرٹ پی خوریف کا بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کو روس پاکستان تعلقات پر لیکچر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز
اسلام آ باد (سب نیوز)سفیر البرٹ پی خوریف نے بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ سے روس۔پاکستان تعلقات پر ایک لیکچر دیا۔سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بین الاقوامی تعلقات کی پیچیدہ نوعیت کے باوجود ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان تعاون ہمیشہ تعمیری رہا ہے۔
اس کی مثال 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں سوویت یونین کی معاونت سے پاکستان میں مکمل کیے گئے صنعتی منصوبے ہیں، جن میں کراچی اسٹیل ملز اور گڈو تھرمل پاور پلانٹ کی تعمیر شامل ہے۔انہوں نے زور دیا کہ جدید روس۔پاکستان تعلقات سیاسی، اقتصادی اور انسانی روابط میں بڑھتی ہوئی فعالیت کی خصوصیت رکھتے ہیں۔سفیر خوریف نے طلبہ کو یوکرین اور اس کے گرد و نواح کی صورتِ حال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات اور یوریشیائی خطے کو غیر مستحکم کرنے میں مغربی ممالک کے منفی کردار پر توجہ مرکوز کی۔
سفیر نے سامعین کی توجہ یوکرین میں روسی زبان بولنے والی آبادی کے حقوق کے تحفظ کے لیے روسی فیڈریشن کی اہم کوششوں کی جانب بھی مبذول کرائی۔تقریب کے موقع پر سفیر نے بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر، وائس ایڈمرل عابد حمید HI(M) سے بھی ملاقات کی۔ فریقین نے متعلقہ روسی جامعات کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور تعلیمی تعاون کو جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال پر... آسٹریلوں ہائی کمشنر ٹموتھی کین کی پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد وزیر اعظم شہباز شریف کا ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کافیصلہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14دہشت گرد ہلاک، 3اہلکار زخمی
Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحریہ یونیورسٹی کے روس پاکستان تعلقات
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔