گوجرانوالہ: فرح گوگی، شوہر اور دیگر افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوجرانوالہ:شہر میں مبینہ زمین فراڈ کے ایک بڑے معاملے میں پولیس نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی، ان کے شوہر احسن جمیل گجر اور متعدد دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ صدر میں درج ایف آئی آر میں مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو فرح گوگی کے سسر اور احسن جمیل کے والد ہیں۔ مقدمے میں ان کے خاندان کے دیگر افراد، جن میں بیٹے، بھائی اور بھتیجے شامل ہیں، کے علاوہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے منیجر اور بعض ملازمین کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متعلقہ سوسائٹی سن 2005 میں قائم کی گئی تھی اور بعد ازاں پی ٹی آئی دور حکومت میں گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظوری حاصل کی گئی۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ ملزمان نے سوسائٹی میں پارک، اسکول اور قبرستان کے لیے مختص اراضی کو غیر قانونی طور پر فروخت کیا۔
مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے سرکاری زمین کی فروخت کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں اور خریداروں کو دھوکا دیا، جس سے نہ صرف شہریوں کو مالی نقصان پہنچا بلکہ سرکاری ریکارڈ میں بھی بے ضابطگیاں پیدا ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور تمام نامزد افراد کے کردار کا جائزہ لے کر شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، اگر الزامات ثابت ہوئے تو ملزمان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ متاثرین کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا گیا ہے
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔