data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جان اکیڈمی اسکول سسٹم کے زیر اہتمام سالانہ تقریب ’’اسپورٹس ڈے‘‘ کا انعقاد، تقریب میں کرائے جمپنگ ، پی ٹی ، دوڑ قومی نغموں پر فارمینس ، تفریحی مقابلے ، مختلف انواع واقسام کے کھانوں کے اسٹال ، مقابلوں میں شریک طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم اور والدین کی کثیرتعداد میں شرکت نے سالانہ اسپورٹس ڈے کو یادگار بنادیا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے نیاز اسٹیڈیم سے متصل شہید صوبائی چیئرمین واپڈا سی بی اے یونین امید علی قائمخانی سے منسوب واپڈا اسپورٹس گرائونڈ میں تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اسکول کے ڈائریکٹر علی نذیر جان میمن اور پرنسپل علی زہرہ جان اور انکی پوری ٹیم کرائے ماسٹر حسن علی پیرزادہ ، شاہد سومرو ، فیصل رحیم میمن اور اساتذہ کو خوبصورت تقریب کے انعقاد پر یونین کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے اچھا اور صحت مندانہ اقدام قرار دیا اس عمل سے جہاں بچوں کو صحت مندانہ ماحول میسر آتا ہے وہیں نظم و ضبط ، اتحاد و یگانت کا درس بھی ملتا ہے ۔ تقریب کے دیگر معزز مہمانان میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو علیزہ طارق ، سندھ وہند کی نامور شاعرہ ادیب و کالم نگار آپا نذیر ناز ، پی پی پی کے ضلعی صدر اظہر سیال ، بانی وومن چچمبرز آف کامرس حیدرآباد بینش افتخار قادری ، واپڈا یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان ، محمد حنیف خان شامل تھے ۔ اسکول کے ڈائریکٹر علی نذیر جان میمن نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں لنگی اور اجرک کے تحائف بھی پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا اسکول گذشتہ سات سالوں سے قاسم آباد میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور ہم ہر سال اسی طرح کی تقریب اپنے بچوں کیلئے متواتر کرتے چلے آرہے ہیں جس میں بچوں کے والدین کو بھی مدعو کیا جاتا ہے ہماری کوشش ہے کہ بچوں کو علم کے ساتھ ساتھ جسمانی تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو بھی فروغ دیں ہم نے یہاں ثقافتی اور کھانے پینے کے بھی اسٹال لگائے ہیں اور جن بچوں نے نمایاں کارکردگی دی ہے ہم انہیں انعامات بھی دیتے ہیں تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوسکے انہوں نے تقریب میں شریک تمام معززمہمانان کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی