بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ فائر بریگیڈ کے غلط استعمال کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260219-01-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے، شہری نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانے جیسی ہنگامی صورتحال کے بجائے سڑک کنارے پودوں کو پانی دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک شہری کی جانب سے وائرل کی گئی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس وقت سائٹ ایریا کی ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ لگی ہوئی تھی، عین اسی وقت بلوچ کالونی کے قریب نئی فائر بریگیڈ گاڑی سڑک پر موجود پودوں کو پانی دے رہی تھی۔شہریوں نے انکشاف کیا ہے کہ پیک ٹائم میں ایمرجنسی سروسز کا عملہ قیوم آباد سے بلوچ کالونی تک پودوں کی آبیاری میں مصروف تھا، جبکہ شہر میں دوسری جگہ لگی آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز کی ضرورت تھی۔ فائر بریگیڈ کو ہنگامی خدمات کے بجائے باغبانی کے کاموں پر مامور دیکھ کر شہریوں نے انتظامیہ کی ترجیحات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔