Jasarat News:
2026-07-24@01:01:20 GMT

موبائل فونز کی درآمدات میں 31.4 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 1.139 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ حجم 867.685 ملین ڈالر تھا، اس طرح موبائل فونز کی درآمدات میں 31.

36 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری 2025-26 موبائل فونز کی کل درآمدی مالیت روپے میں 321.137 ارب رہی جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 241.330 ارب روپے تھی۔ماہانہ بنیاد پر جنوری 2026 میں پاکستان کی موبائل فون درآمدات میں 12.60 فیصد اضافہ ہوا جو دسمبر 2025 کے 159.304 ملین ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر مجموعی طور پر 179.380 ملین ڈالر رہیں۔ گزشتہ سال کے اسی مہینے (جنوری 2025) کے 134.243 ملین ڈالر کے مقابلے میں سالانہ بنیاد پر موبائل فون کی درآمدات میں 33.62 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران 1.494 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے جو اس سے پچھلے سال (24-2023) کی 1.898 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 21.31 فیصد کمی ظاہر کرتے ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: درا مدات میں موبائل فونز کی درا مدات ملین ڈالر

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ