جعفری ایپسٹین یہودیوں کا آلہ کارتھا‘ راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ جعفری ایپسٹین دراصل یہودیوں کے آلہ کارتھا۔یہودی ذہن خوب سمجھتا ہے کہ عورت اوردولت انسان کی سب سے بڑی کمزوری ہے ان دوکمزوریوں کا فائدہ اٹھاکریہودی ذہن نے ساری دنیا کی اشرافیہ کو اپنی جال میں پھنسایااوربلیک میلنگ کرکے یہودی منصوبے کے مطابق فیصلے کروائے اورکروارہے ہیں جیساکہ ایپسٹین فائلز میں کہاگیا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ انسانوں کی فطرت وکمزوری کوسامنے رکھتے ہوئے اپنا الہامی تربیتی نظام دیا ہے۔جس روزہ نماز حج شامل ہے۔انسان کے نفس کوقابوکرنے کے لیے تربیتی نظام سرفہرست روزہ فراہم کرتا ہے۔روزے کی حالت میں انسان ناجائزچیزیں تو اپنی جگہ پرجائز وحلال چیزیں بھی چھوڑدیتا ہے۔یہ تربیت ہارورڈاورآکسفورڈنہیں دے سکتے کیوںکہ ان تعلیمی اداروں سے تربیت یافتہ لوگ مالیاتی وجنسی کرپشن میں پیش پیش ہیں۔یہودی ذہن اس کمزوری سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ایپسٹین فائلز میں مغربی اشرافیہ کے ساتھ مشرقی دنیا کے سیاستدانوں اورحکمرانوں کے نام بھی آررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت بلال مسجد ابوالحسن اصفہانی روڈ پرمنعقدہ استقبال رمضان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ حدود مقرر کرکے فرمایا ہے کہ اس کے قریب بھی نہ جائو تاکہ غلطی کی گنجائش بھی نہ رہے۔اس لیے عورت کی حدود پردہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جب بھی انسان اللہ کے حدود کو کراس کرتا ہے توپھر خرابیوں بے قاعدگیوںاورفحاشی کا دروازہ کھلتا ہے۔خدائی تربیت کو چھوڑ کر اشرف المخلوقات کہلانے نے والا انسان پھربدترین مخلوق بن جاتا ہے۔اس لیے نیکی کی سے بڑی تربیت روزہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :