بانی پی ٹی آئی اے ون کنڈیشن میں رہ رہے ہیں، علاج بھی بہترین ہوا ، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سیئنیر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں اے ون کنڈیشن میں رہ رہے ہیں۔ ان کا علاج بھی بہترین ہوا ہے ۔اب یہ عید کے بعد تحریک کی بات کرتے ہیں، اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد
رانا ثنا اللہ نے ایک نجی نیوز چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقیدکی اور کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی اس کے لیے ان کی کیا تیاری تھی۔ پہیہ جام ہڑتال نہیں ہوئی۔ اس کے بعد جس طرح کے انہوں نے دھرنے دیئے اس سے تو بہتر تھا کہ نہ دیتے ۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ایسے احتجاج اور دھرنوں سے تو شاید پی ٹی آئی کے ہی خلاف سازش ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہو رہی ہے یا یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ڈی چوک کے بجائے سنگجانی چلے جائیں ، آپ سے بات ہوگی ، یہ سنجیدہ کوشش تھی لیکن تحریک انصاف یا شاید بانی پی ٹی آئی نے انکار کیا۔ ان کو ایک طرف سے فیڈ کیا جارہا تھا کہ بس انقلاب آنے کو تیار ہے۔رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ان کے ساتھ براہ راست گفتگو میں شامل تھے کہ ڈی چوک نہ آئیں، بانی پی ٹی آئی پہلے اس بات پر رضامند ہوئے پھر اس بات سے پیچھے ہٹ گئے۔ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ یہ لوگ ملاقاتوں کو سیاست ، گالم گلوچ کے لیے استعمال نہ کریں تو ان کو کون روکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے وہاں ان کا دل نہیں لگ رہا۔
رمضان: سحری و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 8فروری کو بھی اس یقین میں تھے کہ ان کے کہنے سے پورا ملک جام ہوجائے گ لیکن کچھ نہیں ہوا۔اب یہ عید کے بعد تحریک کی بات کرتے ہیں، اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تب بھی بشریٰ بی بی فیصلے کرتی تھیں، ثبوت موجود ہیں اب بھی بشریٰ بی بی نے جو کہا وہی ہوا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں لِونگ کنڈیشنز living conditions اے ون ہیں۔ ان کا علاج بھی بہترین ہوا ہے ۔
کیا شوگر کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟ افطاری میں دودھ سوڈا پینا فائدہ مند یا نقصان دہ؟
دوسری جانب اسی اینکر سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کےعمیر نیازی نے کہا کہ مذاکرات کی قیمت ہوتی، نوازشریف سیاست سے باہر ہوئے ملک سے باہر گئے، بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ بانی اپنی ذات کے لیے فیور نہیں مانگ رہا ، بانی پی ٹی آئی کے کیس عدالتوں میں ہیں وہ کہتے ہیں کہ کیس لگائیں۔عمیر نیازی نے کہا کہ سسٹم چاہ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سرجھکا لیں وہ یہ نہیں کرنا چاہتے ۔ علیمہ خان کا پی ٹی آئی کی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ علیمہ خان اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کھڑی ہیں۔
ماہ رمضان: افسران و اہلکاروں کی نفری سڑکوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اے ون کنڈیشن بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی ا ئی رانا ثنا اللہ نے کہا بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی کے کہ بانی کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔