data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد/ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک + اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ سحر وافطار میں گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ تمام فیڈرزکی مانیٹرنگ کے لیے جدید نظام فعال ہے، سوئی ناردرن اورسوئی سدرن گیس کمپنیوں کی مشاورت سے پلان تیارکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سحراورافطاری کے اوقات میں گیس فراہمی کی خصوصی نگرانی کی جائیگی۔وفاقی وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ شہری 1199 کے نمبر پر گیس سے متعلق اپنی شکایات رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ جبکہ وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اگرسحر اور افطارمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہو تو 118پر شکایت کر سکتے ہیں، نقصان والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیرپاورکاکہنا تھا کہ لوڈمینجمنٹ سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران روزانہ صبح 03:00 بجے (سحری سے قبل) سے رات10:30 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ صارفین سحری اور افطاری کے پکوانوں کی تیاری بلا تعطل کر سکیں۔سوئی سدرن نے اپنے صارفین کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقدس مہینے میں گیس کا پریشر بہتر سطح پر برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مقررہ اوقات کے دوران اگر کسی صارف کو کم پریشر یا گیس کی بندش کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر 1199 ہیلپ لائن، موبائل ایپ یا قریبی کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر سے رابطہ کرے اور ادارے کا عملہ شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے متحرک رہے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں گیس

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان