رمضان خوداحتسابی اوراصلاح کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے،رخشندہ منیب
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260219-08-20
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت، رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار، ہمدردی اور خود احتسابی کا عملی درس دیتا ہے اور ہماری انفرادی و اجتماعی زندگی کی اصلاح کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کا مہینہ ہے۔ جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والا دورہ قرآن رمضان المبارک کی سب سے بڑی دعوتی سرگرمی ہے، جس کا بنیادی مقصد عوام الناس بالخصوص خواتین کو قرآن مجید سے جوڑنا، اس کے پیغام کو سمجھنا اور عملی زندگی میں نافذ کرنا ہے۔ دورہ قرآن کے ذریعے گھروں، محلوں اور معاشرے میں فکری و اخلاقی بیداری پیدا ہوتی ہے جو ایک صالح معاشرے کی بنیاد ہے۔رخشندہ منیب نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں، خصوصاً فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو یاد رکھنے کا درس بھی دیتا ہے جو بدترین ظلم، جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہیں۔ فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری امتِ مسلمہ کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔ اس مقدس مہینے میں ہمیں اپنے روزوں، عبادات اور دعاؤں میں فلسطینی مسلمانوں کو خصوصی طور پر یاد رکھنا چاہیے اور ہر ممکن سطح پر ان کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خواتین پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو ایمان و تقویٰ کا مرکز بنائیں، نئی نسل کی اسلامی تربیت کریں اور ظلم و ناانصافی کے خلاف حق کا شعور بیدار کریں۔ رمضان المبارک ہمیں باطل نظام کے مقابلے میں حق پر ثابت قدم رہنے اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کی جدوجہد کا پیغام دیتا ہے۔آخر میں ناظمہ صوبہ نے صوبہ سندھ کی تمام خواتین سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کو اجتماعی اصلاح، قرآن سے تعلق، دعاؤں اور عملی جدوجہد کا مہینہ بنائیں اور اس عزم کے ساتھ آگے بڑھیں کہ ہم اپنے قول و فعل سے ایک بہتر، باکردار اور اسلامی معاشرے کی تشکیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔