رمضان روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ رمضان عبادت، تقویٰ اور روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی عبادت کردار کی اصلاح اور باہمی ایثار کا سبق دیتی ہے۔ روزہ صبر، نظم اور ذمہ داری کی عملی تربیت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ رمضان کمزور طبقات کے احساس اور معاشرتی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے، حکومت کا رمضان پیکیج مستحقین کی مدد کے لیے شروع کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد
انھوں نے کہا کہ مستحق افراد کو مالی امداد باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ہوگی، مقصد یہ ہے کہ ہر گھرانہ سحر و افطار کی رونقیں برقرار رکھ سکے۔
وزیراعظم نے کہا اللہ ہمیں قرآن وسنت کی تعلیمات اور رمضان کی حقیقی روح پر عمل کی توفیق دے۔ دعا ہے اللہ پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :