data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( پ ر) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کے 50سال خدمت کی روشن مثال ہیں،اہل کراچی ،اہل پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی زکوٰ ۃ، صدقات، فطرہ اور عطیات الخدمت کو دیں۔ الخدمت زلزلوں ،سیلابوں اور ،طوفانی بارشوں اور کورونا جیسی قدرتی آفات میں ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ رہی ہے اور اس نے ملک وقوم کی بھر پور خدمت کی ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ الخدمت خدمت کے پچاسویں سال میں داخل ہو چکی ہے ،ہم 2026 ء میں بھی خدمت کے نئے ریکارڈقائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،انہوں نے کہا کہ الخدمت کے 8 شعبے زندگی کے تمام شعبوں میں خدمت کا کام کر ر ہے ہیں، ہر شعبہ کام اور وسعت کے اعتبار سے نہایت اہم ہے۔الخدمت کا فری آئی ٹی کورسز پروگرام بنو قابل اب ملک بھر میں پھیل چکا ہے ،بنو قابل سے ملک بھر کے 24 شہروں کے نوجوان مستفید ہو رہے ہیں ،12 لاکھ نوجوان اس پروگرام سے جڑ چکے ہیں۔اس تعداد کو ان شااللہ اس سال 2ملین تک لے کر جائیں گے۔ نئی نسل اس پروگرام سے اپنی زندگیاں سنوار رہی ہے ،نوجوان اور ان کے خاندانوں کو اس پروگرام کے ثمرات مل رہے ہیں۔انہوں نے اہل کراچی کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں ،برکتوں اور عظمت والا مہینہ ہے،اس ماہ میں سنت کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب 70نیکیوں کی صورت میں ملتا ہے ،دنیا بھرمیں اہل خیر اور اہل ایمان الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں اور اس کے کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے اہل کراچی ،اہل پاکستان اور وبیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوٰ ۃ ،صدقات ،فطرہ اور عطیات الخدمت کو دیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اہل کراچی انہوں نے خدمت کے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار