نادرا نے رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار جاری کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی آسانی کیلیے رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے۔
نادار کے مطابق ہیڈ آفس، ریجنل ہیڈ آفسز اور نادرا رجسٹریشن سینٹرز سمیت وہ تمام نادرا دفاتر جہاں ایک شفٹ میں کام ہوتا ہے ان کے اوقات کارپیر سے جمعرات تک صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک اورجمعہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ وہ دفاتر جہاں دو شفٹوں میں کام ہوتا ہے وہاں خدمات کے اوقات کا ر کے مطابق صبح کی شفٹ میں پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک، جمعہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو دوپہر 12:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک، جمعہ کو دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوں گے۔
نادرا میگا سینٹرز میں صبح کی شفٹ کے دوران پیر سے ہفتہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک اور شام کی شفٹ میں پیر سے جمعرات، ہفتہ اور اتوار کو دوپہر 12:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک، جمعہ کو دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بجے سے شام 5 00 بجے تک صبح 8 00 بجے سے دوپہر پیر سے جمعرات دوپہر 12 30 بجے کے اوقات کو دوپہر کی شفٹ
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔