آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء کے بلوچستان سے آزاد جموں و کشمیر تک ملک گیر مطالعاتی دورے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
منصور احمد: آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء بلوچستان سے آزاد جموں و کشمیر تک ملک گیر مطالعاتی دورے پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی تربیت اور قومی شعور کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے،آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت شرکاء کو گوادر بندرگاہ اور پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کرایا گیا۔
پاک بحریہ کے افسران نے جہازوں کی دفاعی صلاحیتوں اور سمندری سرحدوں کے تحفظ پر شرکاء کو آگاہ کیا، آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے طلباء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز (کوئٹہ) کا دورہ بھی کیا۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد
شرکاء کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ایف سی، بلوچستان کی ذمہ داریوں اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے تسلی بخش اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء اور مقامی صحافیوں کیلئے ایس ٹی سی ڈونگی کوٹلی آزاد کشمیر کے خصوصی دورہ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ شرکاء کو عسکری آلات کی نمائش، جدید آپریشنل مشقوں اور براہِ راست فائر کی مشق کا عملی تجربہ فراہم کیا گیا۔
برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام شرکاء کو
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔