قابض اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کے لیے مسجد کے احاطے سے بے دخل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قابض اسرائیل کی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو ایک ہفتے کے لیے مسجد کے احاطے سے بے دخل کردیا ہے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے امام پر مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کی امامت پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شیخ محمد العباسی کو بغیر کسی واضح وجہ کے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا اور بعد ازاں ان پر مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ اس اقدام پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر پابندیاں مزید سخت کی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کے لیے عبادات میں رکاوٹوں کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
اسرائیلی پولیس کے نئے سربراہ نے رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کا وقت بڑھا کر پانچ گھنٹے کر دیا ہے، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فلسطینی قیادت نے اس اقدام کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔