امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ممکنہ حملے کی قیاس آرائیاں، خطے کی صورتحال غیر یقینی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر امریکا اور ایران کی بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سنگین حالات کی لپیٹ میں آتا دکھائی دے رہا ہے
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری اور سفارتی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے خطے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی محدود یا وسیع کارروائی کی جاتی ہے تو اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
ممکنہ پیش رفت کے پیش نظر اسرائیل میں بھی سیکورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، قریبی محفوظ مقامات سے آگاہ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ کسی امریکی اقدام کی صورت میں ایران جوابی کارروائی کر سکتا ہے، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال نہایت حساس ہے اور معمولی ہلچل بھی وسیع پیمانے پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پس پردہ رابطے بھی جاری ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ عالمی برادری اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ کسی بھی عسکری تصادم کے معاشی اور سیاسی نتائج دور رس ہو سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم