Nawaiwaqt:
2026-06-02@22:47:26 GMT

صبا فیصل کی فروٹ چاٹ روٹین نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

صبا فیصل کی فروٹ چاٹ روٹین نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے رمضان المبارک سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے روزمرہ معمولات پر کھل کر گفتگو کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔ ماہِ رمضان میں سحر و افطار کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور بالخصوص افطار کی تیاریوں میں خواتین بھرپور دلچسپی لیتی ہیں، شوبز سے وابستہ شخصیات بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ گفتگو کے دوران صبا فیصل نے بتایا کہ وہ رمضان میں فروٹ چاٹ دوپہر تقریباً 12 بجے ہی تیار کرلیتی ہیں اور اسی وقت اس میں چاٹ مصالحہ بھی شامل کر دیتی ہیں، حالانکہ افطار شام میں ہوتا ہے، یہ ان کا ذاتی اور آزمودہ طریقہ ہے جس پر وہ برسوں سے عمل کر رہی ہیں۔ اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، بعض خواتین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی تیار کی گئی فروٹ چاٹ شام تک خراب یا سیاہ ہو سکتی ہے، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پھر تو پھل شام تک کالے ہو جاتے ہوں گے جبکہ ایک اور تبصرہ تھا کہ یہ تو بہت قدیم طریقہ لگتا ہے۔ تاہم کئی صارفین نے صبا فیصل کے حق میں بھی آواز اٹھائی، ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے اور اگر کوئی برسوں سے کسی معمول پر عمل پیرا ہے تو اسے غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صبا فیصل

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل