ایف آئی اے نے آسامیوں کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: ایف آئی اے میں بی ایس 16 اور اس سے اوپر بھرتیوں اور ترقیوں کے لیے نئے ڈرافٹ رولز تیار کر لیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں بی ایس 16 اور اس سے اوپر بھرتیوں اور پروموشنز کے لیے نئے ڈرافٹ رولز تیار کر لیے گئے ہیں جو کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر ایف آئی اے میں لاگو کر دیے جائیں گے۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد
گریڈ 17 کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کی سفارش پر ہوں گی جبکہ ادارے میں انتظامی طور پر چار بڑے گروپس تشکیل دیے گئے ہیں، جن میں انویسٹی گیشن، لیگل، ایکسپرٹس اور منسٹریل گروپ شامل ہیں۔ بھرتیاں براہ راست ان گروپس میں ہوں گی۔
ایف آئی اے ملازمین کو ابتدائی تعیناتی والے گروپ میں ہی سروس مکمل کرنی ہو گی۔ گروپ تبدیلی کے آپشن محدود کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ایس پی اور ایف آئی اے کے افسران کی نئی شرح بھی مقرر کر دی گئی ہے۔
برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ
اس کے تحت گریڈ 20 اور اکیس میں 70 فیصد پی ایس پیز اور 30 فیصد محکمانہ افسران ہوں گے۔ گریڈ 19 میں پی ایس پیز اور محکمانہ افسران کی شرح نصف رکھی گئی ہے۔
اسی طرح گریڈ 17 اور اٹھارہ میں 60 فیصد محکمانہ افسران تعینات ہوں گے۔ جب کہ گریڈ 17 اور اس سے زائد پر کانٹریکٹ پر بھرتی کی شق ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
عالوہ ازٰیں ڈپیوٹیشن افسران کو ادارے میں مستقل شمولیت کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمانہ ترقی کو کم از کم سروس مدت اور کورسز کی تکمیل کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے جبکہ ترقی سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ہوگی جب کہ سالانہ پروموشن بورڈ اجلاس لازمی قرار دیا گیا ہے۔
رمضان: سحری و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے بی ایس 16 بی ایس 16 ایف پی ایس سی ایف آئی اے گئے ہیں پی ایس
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :