تفتان میں ایل پی جی ٹینکر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، اسسٹنٹ کمشنر سمیت کئی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں رات گئے پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے نے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا، جہاں کسٹم ہاؤس کے قریب کھڑے ایل پی جی ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور بعد ازاں زور دار دھماکا ہو گیا۔
خوفناک واقعے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نعیم شاہوانی سمیت کم از کم 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹینکر میں گیس کے اخراج یا کسی تکنیکی خرابی کے باعث آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ٹینکر میں دھماکا ہو گیا۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی اور شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
اطلاعات کے مطابق آگ نے تقریباً ایک درجن گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ قریبی رہائشی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ممکنہ خطرات کے پیش نظر رات گئے قریبی آبادی کو خالی کروا لیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں کوئٹہ ریفر کرنے کی تیاری کی گئی۔
ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور فرنٹیئر کور کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ حکام کے مطابق آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم مکمل طور پر بجھانے اور کولنگ کے عمل میں وقت درکار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔