کراچی، گلستان جوہر سے فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
گرفتار ملزم نومبر 2020ء میں دیگر فتنۃ الخوارج دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبر پختونخوا پر فائرنگ کرنے اور سرکاری مشینری کو نذرِآتش کرنے میں ملوث ہے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشت گرد دوست محمد ولد گل فراز خان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نومبر 2020ء میں دیگر فتنۃ الخوارج دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبر پختونخوا پر فائرنگ کرنے اور سرکاری مشینری کو نذرِآتش کرنے میں ملوث ہے جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اس واقع کے بعد کراچی میں روپوش تھا۔ ملزم دیگر فتنۃ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ شہر کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فتنۃ الخوارج
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔