Islam Times:
2026-06-02@20:43:35 GMT

علی حسن زہری بلوچستان کابینہ سے برطرف، اعلامیہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

علی حسن زہری بلوچستان کابینہ سے برطرف، اعلامیہ جاری

سابق وزیر علی حسن زہری کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائز پر گورنر بلوچستان کے احکامات پر صوبائی کابینہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر علی حسن زہری کو بلوچستان کابینہ سے برطرف کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر علی حسن زہری کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائز پر گورنر بلوچستان کے احکامات پر صوبائی کابینہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ علی حسن زہری صوبائی وزیر زراعت تھے، جنہوں نے پہلے وزارت سے استعفیٰ دیا، بعد ازاں ان کے حلقہ کے امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صالح بھوتانی کی درخواست پر انکی رکنیت معطل کی گئی۔ گزشتہ دنوں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کی رکنیت ختم بھی ہو جائے تو وہ مشیر بن سکتے ہیں۔ بلوچستان میں ان کی پارٹی کی حکومت ہے۔ علی حسن زہری نے چیف سیکرٹری شکیل قادر کے خلاف بھی بیانات دیئے۔ جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور علی حسن زہری کے درمیان تنازعات بھی سامنے آئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کابینہ سے برطرف علی حسن زہری

پڑھیں:

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک  ہوئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی