کراچی: گلشنِ معمار کے علاقے میں گھر کے پانی کے ٹینک میں گرنے سے دو بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
کراچی: گلشنِ معمار کے علاقے میں گھر کے پانی کے ٹینک میں گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے گھر میں اکیلے موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ کھیل کود کے دوران پیش آنے والا حادثہ معلوم ہوتا ہے۔ اہلخانہ نے بچوں کے لاپتا ہونے پر تلاش شروع کی تو دونوں کی لاشیں گھر کے پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئیں۔
واقعے کے بعد اہلخانہ میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔