امید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا،نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
امید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا،نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امن کو ششوں کو سبوتاژ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔ غزہ جنگ بندی کوپائیداربنانیکی کوششیں جاری ہیں۔مشرق وسطی سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امن کوششوں کوسبوتاژ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کا مغربی کنارے سے متعلق فیصلہ باعث تشویش ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قبول نہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات جنیواکنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، فلسطینیوں کیلئے امدادکی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سیکڑوں فلسطینیوں کوشہید کیا جاچکا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مستقل امن کیلئے باہمی اعتماد پر مبنی سفارتکاری ضروری ہے، غزہ کی تعمیرنو،انسانی امدادوقت کی اہم ضرورت ہے، فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار تمام صورتحال میں لازم وملزوم ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کااحترام کیے بغیر کوئی حل قابل عمل نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخطے میں جنگ کے خدشات، پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت خطے میں جنگ کے خدشات، پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر کی ترک سفیر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر زور پاکستان غزہ میں امن کےلئے کردار ادا کریگا، حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے، دفتر خارجہ چیئرمین سینیٹ کی مشیر مسز مصباح کھر کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات پاکستان اور پرتگال تعلقات: خیرسگالی ملاقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ایران کے خلاف کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، روسی وزیر خارجہCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امن کیلئے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔