ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
کولمبو(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ اسکور آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ زمبابوے کے برائن بینیٹ 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان سکندر رضا نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ زمبابوے نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی، جبکہ سری لنکا کو اہم میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زمبابوے نے سری لنکا
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔