پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی فلیگ شپ براڈبینڈ سروس، پی ٹی سی ایل فلیش فائبر نے معیاری سروس اور بہترین گیمنگ تجربہ فراہم کرنے پر عالمی ادارے اوکلا کی جانب سے دو اہم ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

پی ٹی سی ایل کے مطابق فلیش فائبر کو سال 2025 کے لیے ’بہترین فکسڈ نیٹ ورک‘ جبکہ 2025 کی دوسری ششماہی (H2) کے لیے پاکستان میں ’بہترین آئی ایس پی گیمنگ ایکسپیریئنس‘ فراہم کرنے کا اعزاز دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز اوکلا کی اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیوٹی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر دیے گئے، جو ملک بھر میں رفتار، کم تعطل اور بہتر صارف تجربے کی عکاسی کرتے ہیں۔

اوکلا کی جانب سے بہترین فکسڈ نیٹ ورک کا ایوارڈ اہم کارکردگی اشاریوں جیسے ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ، تعطل، ویڈیو اسٹریمنگ اور ویب براؤزنگ کے معیار کو مدنظر رکھ کر دیا جاتا ہے، جسے فکسڈ براڈبینڈ کے شعبے میں نمایاں اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

سال 2025 کی پہلی ششماہی میں پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کو پاکستان کے چار خطوں میں تیز ترین سروس قرار دیا گیا، جبکہ دوسری ششماہی میں بھی اس نے اوکلا کے ڈیٹا کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اپنی برتری برقرار رکھی۔

گیمنگ ایکسپیریئنس ایوارڈ کم ترین تعطل اور مستحکم کنیکٹیویٹی کے ذریعے بلا رکاوٹ آن لائن گیمنگ سہولت فراہم کرنے پر دیا گیا، جو زیادہ بینڈوڈتھ استعمال کرنے والے صارفین اور گیمرز کی ضروریات پوری کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ وہ ملک بھر میں فائبر نیٹ ورک کی توسیع، جدید انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور عالمی معیار کی ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوکلا ایوارڈ پی ٹی سی ایل گیمنگ ایکسپیریئنس ایوارڈ مستحکم کنیکٹیویٹی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل مستحکم کنیکٹیویٹی پی ٹی سی ایل کے لیے

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جو مئی کے بعد پہلی مرتبہ اس نفسیاتی حد سے اوپر پہنچی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر خطے میں فوجی کشیدگی مزید بڑھی تو عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملے ہیں۔ بحیرہ احمر اور باب المندب دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی ذمہ دار سمجھتا ہے، کیونکہ ان کے بقول حوثی تہران کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر حملے جاری رہے تو امریکا حوثیوں اور ایران دونوں کے خلاف سخت فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق اگر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہتی ہیں تو دنیا بھر میں پیٹرول، ڈیزل، بجلی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

ماہرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر کشیدگی آبنائے ہرمز تک پھیل گئی، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے، تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت، توانائی کی فراہمی اور بین الاقوامی تجارت پر مرتب ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی