بانی پی ٹی آئی کا علاج الشفاء اسپتال میں کرایا جائے، علیمہ خان کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج فوری طور پر الشفاء انٹرنیشنل اسپتال میں اُن کے ذاتی معالج کی نگرانی میں کرایا جائے جبکہ انہوں نے اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسی صورت ممکن ہے جب جسٹس سرفراز ڈوگر کیسز کی سماعت کریں، جیسے ہی ضمانتیں منظور ہوں گی، عمران خان کو جیل سے سیدھا اسپتال منتقل کیا جائے گا تاکہ آنکھ کے علاج سمیت مکمل طبی معائنہ ہوسکے، سماعت کے لیے مقرر جج کی چھٹی پر روانگی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کیسز سنیں۔
انہوں نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم کو عمران خان کی صحت کی خرابی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مجرمانہ غفلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرانے کے لیے وکلا کو ہدایات دے دی گئی ہیں، آنکھ کی خرابی اچانک نہیں ہوئی بلکہ یہ مبینہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔
علیمہ خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ خاندان اور ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں اسپتال میں معائنہ کرایا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا، جس سے حکومتی مؤقف پر سوالات اٹھتے ہیں، اگر حُکام کو کچھ چھپانا نہیں تو اسپتال منتقلی سے کیوں گریز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر اور دیگر رہنماؤں پر قائم مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں اور وہ ان کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں، انہیں اندیشہ ہے کہ سچ بولنے کی پاداش میں انہیں طویل عرصے کے لیے جیل بھیجا جا سکتا ہے، ایسی کارروائیاں سیاسی نظام کو نہیں بچا سکتیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
فائل فوٹو۔جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔