مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 13 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر): شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور شاہین فورس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مقابلوں کے بعد 13 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے قریب شاہین فورس نے مقابلے کے بعد شاہ رخ کو زخمی جبکہ اس کے دو ساتھیوں ولید اور علی اکبر کو حراست میں لے لیا۔ کورنگی جلال گراؤنڈ، نارتھ کراچی، سر سید اور خواجہ اجمیر نگری میں بھی مقابلوں کے دوران متعدد ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ سپر ہائی وے اور منگھوپیر میں بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد عرفان، چانڈیو، عثمان اور سلمان سمیت دیگر ملزمان کو اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو زخمی
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔