data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی اینگرو انرجی لمیٹڈ (ای ای ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ میں اپنے تقریباً 18.53 فیصد حصص 1.5 ارب روپے میں فروخت کر دیے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق اس لین دین کے بعد اینگرو انرجی کے حصص 68.

89 فیصد سے کم ہو کر 50.36 فیصد رہ گئے ہیں۔ تاہم کمپنی اب بھی اکثریتی حصص کی مالک رہے گی اور اینگرو پاورجن قادر پور کا انتظامی کنٹرول اسی کے پاس رہے گا۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ حصص کی یہ فروخت 16 فروری 2026 کو 25 روپے فی شیئر کے حساب سے کی گئی۔ اس سودے میں مجموعی طور پر 60 ملین (6 کروڑ) حصص فروخت کیے گئے، جن کی کل مالیت 1.5 ارب روپے بنتی ہے۔اینگرو پاورجن قادر پور (ای پی کیو ایل) گھوٹکی کے قریب قادر پور میں 217 میگاواٹ کا پاور پلانٹ چلانے والا ایک آزاد بجلی گھر (آئی پی پی) ہے۔ یہ پلانٹ کمبائنڈ سائیکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو بجلی کی پیداوار کے لیے بنیادی ایندھن کے طور پر پرمیٹ گیس اور متبادل کے طور پر ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کرتا ہے۔ اس کمپنی کا قیام 2006 میں عمل میں آیا تھا جبکہ اکتوبر 2014 میں اسے اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر کیا گیا تھا۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اینگرو پاورجن قادر پور

پڑھیں:

رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی

رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔

مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔

دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔

اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا