data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں خاتون کو جادو کرنے کے الزام میں ایک سال کے بچے سمیت زندہ جلا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں ایک 32 سالہ خاتون اور اس کے بچے کو مبینہ طور پر ڈائن قرار دینے کے بعد آگ لگا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ کمار ڈنگی پولیس اسٹیشن علاقے کے ایک گاؤں میں رات دیر گئے متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر لوگ جمع ہوگئے اور چیخ وپکار کرنے لگے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر نے جب گھر سے باہر نکل کردیکھا تو لوگوں نے حملہ کردیا اور خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی، حملے میں خاتون کا شوہر بھی زخمی ہوا تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس سے واقعے کی شکایت کی۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے خاتون اور بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے بتایا کہ خاتون پر جادو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم شوہر کی شکایت پر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خاتون اور

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار