Jasarat News:
2026-07-23@23:27:14 GMT

کویت نے سیاحتی ویزے کی مدت میں اضافہ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کویت سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی حکام نے وزٹ ویزا قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ویزے کی مدت میں اضافہ کردیا۔ اقدام کے تحت بعض پرانی پابندیاں جیسے کہ مخصوص ائر لائن کے ذریعے ملک میں داخلے کی شرط ختم کردی گئی ہے، عام طور پر یہ غلط فہمی ہے کہ ہر 3ماہ بعد 3ماہ کے لیے ملک سے باہر رہنا لازمی ہے، موجودہ قوانین کے تحت ایسی کوئی سرکاری شرط موجود نہیں کہ وزیٹر کو ہر 3ماہ بعد ملک چھوڑ کر مزید 3ماہ باہر رہنا پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق اگر ویزا کی مدت ختم ہو جائے تو وزیٹر صرف ملک سے روانہ ہونے کے بعد دوبارہ نیا ویزا حاصل کرکے واپس آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسی کوئی باضابطہ پابندی نہیں ہے کہ 3بار ملک چھوڑنے کے بعد دوبارہ وزٹ ویزا جاری نہ کیا جائے۔ تاہم ہر نئی درخواست کو علیحدہ سے جانچا جاتا ہے۔کویت وزٹ ویزا کے لیے مسافر کے پاسپورٹ کا درست اور کارآمد ہونا ضروری ہے، اس پر کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی کا الزام یا پابندی نہیں ہونی چاہیے۔نئے قوانین کے مطابق بعض صورتوں میں وزٹ ویزا کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے، مثلاً 3 ماہ سے 6ماہ یا 12 ماہ تک لیکن یہ وزارت کی منظوری اور فیس سے مشروط ہوتی ہے۔اگر کوئی غیر ملکی کویت میں مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرلے اور اس کی باقاعدہ توسیع نہ لی جائے تو اس پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے اس کے علاوہ ملک بدری (ڈی پورٹیشن) یامستقبل میں داخلے پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزٹ ویزا کی مدت

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف