ساتھیوں کی فائرنگ سے لاہور میں ڈاکو ہلاک، 3 اہلکار زخمی، فیصل آباد ، 3 زخمی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
لاہور؍ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) سی سی ڈی ڈی سٹی کوتوالی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کی ٹیم نے ناکے پر موٹرسائیکل سوار تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر مبشر عرف مبشری مارا گیا، جو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس 30 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ زیر حراست ڈاکو شاہد ریاض کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی، تین ملزموں نے ساتھی ملزم کو چھڑانے کی کوشش، دو طرفہ فائرنگ کے دوران ملزم شاہد ریاض اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس ٹیم نے 132 موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران دو ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جبکہ دو ملزم فرار ہو گئے۔ زخمی ملزموں کی شناخت نوید اور عاقب کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی و راہزنی سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔