برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر کو عوامی عہدے میں بدانتظامی کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ اینڈریو کو گرفتار کرنے کی وجوہات کیا ہیں، تاہم وہ ایک دہائی تک برطانیہ کے تجارتی نمائندے کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انیل امبانی کے جیفری ایپسٹین سے رابطوں کے انکشاف پر کانگریس نے سوالات اٹھا دیے

کنگ چارلس سوئم نے بیان میں کہا کہ انہیں اپنے چھوٹے بھائی کی گرفتاری کی خبرگہری تشویش  کے ساتھ موصول ہوئی اور واضح کیا کہ  قانون اپنا راستہ طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری اور میرے خاندان کی ذمہ داری عوام کی خدمت جاری رکھنا ہے۔

گرفتاری کے دوران پولیس اہلکار اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر کے نارفک میں واقع سینڈرنگھم میں کنگ چارلس کے نجی اثاثے پر پہنچے۔

پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اینڈریو نے اپنی تجارت کے نمائندے کے عہدے کے دوران جانتے بوجھتے یا حساس معلومات جفری ایپسٹین کے ساتھ شیئر کیں۔ اینڈریو نے پہلے بھی ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کے الزامات کی تردید کی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ کے رائل خاندان کے رکن کو جدید دور میں گرفتار کیا گیا۔ سابق پرنس پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی عہدے کے دوران بدانتظامی کی، پولیس اب ان کے رہائش گاہوں اور الیکٹرانک آلات کی تلاشی لے سکتی ہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں 24 سے 96 گھنٹے تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایک لمبی سویڈش سنہرے بالوں والی خاتون‘، انیل امبانی کی جیفری ایپسٹین سے فرمائش کا انکشاف

یاد رہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر آج 66 سال کے ہو گئے ہیں۔ گرفتاری کے بعد ورجینیا جیفری کے خاندان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی قانون سے بالاتر نہیں، چاہے وہ رائل ہی کیوں نہ ہو”۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر بدانتظامی برطانیہ جیفری ایپسٹین شاہ چارلس شاہ چارلس سوئم گرفتار.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر برطانیہ جیفری ایپسٹین شاہ چارلس شاہ چارلس سوئم گرفتار اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر جیفری ایپسٹین

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ

 ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار