حکومت کا پیکٹا کے 3 ایم ڈیز کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
جنید ریاض: حکومت نے پیکٹا (PICTA) کے تینوں منیجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈیز) کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی کی نشاندہی پر کیا گیا۔
حکومتی تجویز کے تحت اب ایم ڈیز کو ماہانہ 5 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی، جبکہ اس سے قبل انہیں 10 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم حتمی منظوری نہ ملنے کے باعث گزشتہ تین ماہ سے ایم ڈیز کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری
محکمہ خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد ایم ڈیز کو 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔ حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایم ڈیز کو بنیادی تنخواہ کے علاوہ کوئی اضافی مراعات نہیں دی جائیں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایم ڈیز کو سرکاری گاڑی، پٹرول اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی تھیں، تاہم اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کے پیش نظر مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت،شہری پریشان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایم ڈیز کو
پڑھیں:
مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
فوٹو: فائلکفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی نے مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔