پنجاب پولیس کا بڑا فیصلہ، 2 سال بعد اولیو گرین یونیفارم کا کنٹریکٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
علی ساہی: پنجاب پولیس نے اولیو گرین یونیفارم کی خریداری کے لیے 2سال بعد کنٹریکٹ جاری کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ سال وردی کی خریداری میں تاخیر کے باعث کنٹریکٹ جاری نہیں کیا جا سکا تھا، تاہم رواں سال باقاعدہ عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فنانشل بڈ میں کم ترین ریٹ دینے پر گوہر برادرز کو یونیفارمز کی فراہمی کا کنٹریکٹ دیا گیا۔ فی یونیفارم 4 ہزار 800 روپے میں خریدی جائے گی، جبکہ ٹی شرٹس کی خریداری کا کنٹریکٹ عثمان ٹریڈرز کو فی ٹی شرٹ 1 ہزار روپے کے حساب سے دیا گیا ہے۔
لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری
حکام کے مطابق افسران اور اہلکاروں کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 30 ہزار یونیفارمز خریدی جائیں گی اور یونیفارمز و اسسریز کے لیے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ فنانشل بڈ کے عمل میں دو کمپنیوں نے حصہ لیا تھا اور کم ریٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا۔
پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی فرم مقررہ معیار اور وقت کے مطابق یونیفارمز فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ رواں سال ہر جوان کو دو، دو یونیفارمز فراہم کی جائیں گی تاکہ ڈیوٹی کے دوران معیار اور یکسانیت برقرار رکھی جا سکے۔
اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت،شہری پریشان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔