پی ٹی سی ایل فلیش فائبر نے دو ’اوکلا‘ ایوارڈز حاصل کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
پی ٹی سی ایل فلیش فائبر نے معیاری سروس اور گیمنگ تجربے کی فراہمی کی بدولت دو ’اوکلا‘ ایوارڈز حاصل کر لیے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کی فلیگ شپ براڈبینڈ سروس، پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کو عالمی سطح پر انٹرنیٹ ٹیسٹنگ اور تجزیے کے شعبے کی معروف کمپنی، اوکلا (Ookla) کی جانب سے دو نمایاں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
ان ایوارڈز میں سال 2025 کے ’’بہترین فکسڈ نیٹ ورک‘‘ اور اسی سال کے دوسرے نصف (H2 2025) کے لیے پاکستان میں ’’بہترین آئی ایس پی گیمنگ ایکسپیریئنس‘‘ فراہم کنندہ کے اعزازات شامل ہیں۔
یہ ایوارڈز پاکستان میں سال 2025 کی دونوں ششماہیوں کے اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیوٹی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر دیے گئے ہیں اور ملک بھر میں اعلیٰ رفتار، کم ترین تعطل اور بہترین صارف تجربے کی فراہمی میں پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کی مسلسل کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
بہترین فکسڈ نیٹ ورک کا ایوارڈ اوکلا کی جانب سے اہم ترین کارکردگی کے اشاریوں اور ایویلیوایشن ماڈل کے تحت دیا جاتا ہے جس میں ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تعطل، ویڈیو اسٹریمنگ کی کارکردگی اور ویب براؤزنگ تجربے سمیت اہم عوامل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اوکلا کو فکسڈ براڈبینڈ نیٹ ورک کی کارکردگی کے حوالے سے اعلیٰ ترین اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان
بھارتی ریاست آسام میں قدرت کے انوکھے مظاہر میں شمار ہونے والے ہولونگ درخت کے منفرد ’ہیلی کاپٹر پھل‘ ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
ڈیپٹیروکارپس ریٹوسس المعروف ہولونگ ایک مضبوط اور بلند قامت درخت ہے جو تقریباً 60 میٹر تک بلند ہو سکتا ہے۔ یہ درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور مقامی ثقافتوں میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے جبکہ اس کی لکڑی تعمیرات، فرنیچر سازی اور کشتیوں کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔
Hollong seeds are a stunning local example of nature's autorotating 'helicopters'! ????????
Globally, maple samaras inspired much of the research into this principle for real helicopters and drones.
The origin of helicopter autorotation (and modern drone/micro-flyer designs) is… https://t.co/jKXLuMq5nR
— Chinnu Senthilkumar (@chinnusenthil1) May 20, 2026
اس درخت کی سب سے دلچسپ خصوصیت اس کے 2 پروں والے پھل ہیں جو شاخوں سے گرنے کے دوران ننھے ہیلی کاپٹر کی طرح گھومتے ہوئے نیچے آتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ قدرتی نظام بیجوں کو درخت سے دور زرخیز زمین تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے جہاں ان کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیے: کچھ درخت جان بوجھ کر آسمانی بجلی کو گرنے کی دعوت کیوں دیتے ہیں؟
خشک موسم میں جب درجنوں یہ پھل آسمان سے گھومتے ہوئے زمین کی طرف اترتے ہیں تو یہ منظر دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔
حال ہی میں ایسے ہی ایک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے اس قدرتی مظہر کو عالمی توجہ دلائی۔
مزید پڑھیں: فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
بھارتی ریاست آسام کو اس نظارے کے لیے بہترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہولونگ وہاں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولونگ کو آسام کا سرکاری درخت بھی قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوب مشرقی ایشیا جنوب مشرقی ایشیا کا حیرت انگیز درخت ہولونگ درخت ہولونگ درخت کے ہیلی کاپٹر پھل‘ ہیلی کاپٹر پھل