اسلام آباد میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
اسلام آباد میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بس میں متعلقہ افسران کے ساتھ سفر کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کو الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ کی سہولت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
محسن نقوی کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام آباد کے 1 لاکھ 25 ہزار شہری روزانہ ان بسوں میں سفر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار یومیہ تک لے کر جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ طلباء و طالبات کے روٹس کا خصوصی خیال رکھا جائے گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بس سروس کو راوت تک توسیع دینے کا اعلان کیا۔
میٹرو کے ساتھ الیکٹرک بس سروس ٹریفک مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔ پنڈی۔اسلام آباد ریلوے سروس بحال کی جا رہی ہے۔ جبکہ ایچ آئی ٹی پاکستان میں الیکٹرک بسوں کی مقامی تیاری شروع کرنے جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف ائی اے اینٹی کرپشن کرائم سرکل کا اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ، وجوہات اور ایف آئی آر سب نیوز پر ایف ائی اے اینٹی کرپشن کرائم سرکل کا اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ، وجوہات اور ایف آئی آر سب نیوز پر ایس آئی ایف سی اور الجزائر کی سرمایہ کاری ایجنسی کے درمیان تعاون کی تجویز ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا بورڈ آف پیس میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں، مارکو روبیو ایران کا اقوام متحدہ کو خط، فوجی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب کا اعلان عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعترافCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔