سری لنکن وزیر کھیل و امور نوجوانان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا نے محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا ہے۔
تفصیلات کے سری لنکا کے مطابق وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران میچ دیکھنے کے لیے سری لنکن آمد پر ہم محسن نقوی کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کا کولمبو آنا اس امر کا مظہر ہے کہ سری لنکا ایک محفوظ ملک ہے۔
سری لنکن وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی ہمارے ملک کی سلامتی اور سماجی ترقی پر اعتماد کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی و وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے کولمبو گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی وزیر کھیل
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی