ٹی 20 ورلڈ کپ، زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو،کولکتہ(مانیٹرنگڈیسک)کولمبو میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ میچ میں زمبابوے نے شاندار پرفارمنس کے ساتھ سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔جواب میں زمبابوے نے سری لنکا کا 179 رنز کا ہدف با ٓسانی آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔زمبابوے کی جانب سے برائن بینٹ نے 63 اور سکندر رضا نے 45 رنز بنائے جبکہ مزاربانی، بریڈ ایونز اور کریمر نے بالترتیب 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو نقصان پہنچایا۔سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 62 اور پون رتھنائیکے نے 44 رنزاسکورکیے تاہم ان کی کوششیں فتح کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکیں۔ڈوشن ہیمانتھا نے زمبابوے کے لیے 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا۔ادھرورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے 39ویں میچ میں افغانستان نے عمدہ بیٹنگ اور تباہ کن بولنگ کے امتزاج سے کینیڈا کو 82 رنز کے واضح فرق سے شکست دے دی۔چنئی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔افغانستان کی جانب سے اوپنر Ibrahim Zadran نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر ناقابلِ شکست 95 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، صدیق اللہ اتل نے 44 جبکہ رحمان اللہ گرباز نے 30 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ محمد نبی نے انتہائی کفایتی اور مؤثر بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔کینیڈا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی بناسکی۔علاوہ ازیںٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سینتیسویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی کی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔اٹلی کی جانب سے بین مانینتی 26 اور جے جے اسمٹس 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 4، میتھیو فورڈ نے 3، گوداکیش موتی نے 2 جبکہ عقیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔شمار جوزف نے 4 کیچز بھی پکڑے، اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے اور 4 کیچز پکڑنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وکٹیں حاصل کی جانب سے اوورز میں سری لنکا میچ میں
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔