Islam Times:
2026-07-23@23:44:34 GMT

امیر مقام کی رہائش گاہ پر نون لیگ آزاد کشمیر کا اہم اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT

امیر مقام کی رہائش گاہ پر نون لیگ آزاد کشمیر کا اہم اجلاس

اجلاس میں وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر آئندہ ہونے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔ اس امر کا اظہار مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس کی صدارت مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کی۔ اجلاس میں وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔ اجلاس میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر آنے والے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کسی قسم کی اختلافی بیان بازی کو میڈیا کی زینت نہیں بنایا جائے گا اور تمام معاملات جماعتی پلیٹ فارم پر ہی اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، نائب صدر ڈاکٹر نجیب نقی، سیکرٹری اطلاعات افتخار گیلانی اور وزیر امور کشمیر کے کوآرڈینیٹر سردار طارق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہداء کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجلاس میں مسلم لیگ کا اظہار کیا گیا

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع