وزیرِ اعظم شہباز شریف سے یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن بینجمن بلیک نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ڈی ایف سی کے سربراہ سرمایہ کاری کونر کولمین اور ایجنسی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔
وزیرِ اعظم نے معاشی شراکت داری بڑھانے اور نجی اداروں کے مشترکہ منصوبے متحرک کرنے پر ڈی ایف سی کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کےلیے محفوظ ملک بن چکا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈی ایف سی توانائی، کان کنی و معدنیات، زراعت اور آئی ٹی منصوبوں کے لیے فنانسنگ بڑھائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈی ایف سی کے1 بلین ڈالرز سے زیادہ کے پورٹ فولیو کو سراہا۔
وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کی اقتصادی ترجیحات کے درمیان ہم آہنگی پر روشنی ڈالی اور ڈی ایف سی کو اپریل میں اسلام آباد میں معدنیات کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
دوسری جانب بینجمن بلیک نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ڈی ایف سی کے اسٹریٹجک اقدامات، ترجیحات اور پاکستان میں متوقع پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف سرمایہ کاری ڈی ایف سی
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
سٹی 42: کفایت شعاری اقدامات میں نائب وزیر اعظم نے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا کر بڑا ریلیف دےدیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا ۔کمیٹی نے مارکیٹوں کے اوقاتِ کار، دن کے اوقات میں اضافے اور گرمیوں کے بلند درجۂ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار بند کرنے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریستوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 11:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گی۔شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔ضروری خدمات بشمول فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات اور کیسز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات، اور آئی ٹی و ٹیلی کام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ؛ نائب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی بھی موجود تھے
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم، اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز؛ نیز صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔